سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی تقرری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پیر 25 جنوری 2016 22:42

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان محمد سرور کی تقرری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو درخواست ایک شہری محمد نعیم الحسن کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اکتوبر 2014 کو آسامی مشتہر کی گئی جس کے لیے 60 امیدواروں نے درخواستیں دیں امیدواروں کو انٹرویو کے لئے بلائے بغیر 2 فروری 2015 کو محمد سرور کی دو سال کے لئے سیکرٹری کے عہدے پر تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے عہدے پر غیر قانونی تقرری کو کاالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :