سپیشل یونٹ کی کاروائی،اشتہاری 3 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار،موٹر سائیکل مال مسروقہ برآمد

پیر 25 جنوری 2016 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو) نے کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 9ملزمان کو اشتہا ری سمیت گرفتار کر لیا،گر وہ میں 3خو اتین بھی شامل ہیں ،ملزمان کے کے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل،ایک عددTab، موبائل فون ،مال مسروقہ نقدی95ہزار، برآمد کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) محمد الیاس نے ڈکیتی ، نقب زنی کی وارداتو ں میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کے لیے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون،محمد اعظم سب انسپکٹر ،رانا تسنیم احمد ،محمد ریاض میکن،سید حیدر علی شاہ اے ایس آئی اورجوانوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث خطر ناک اور منظم رانی گینگ سمیت روڈ ڈکیتی کا ملزم اور چیک ڈس آنر کے مقدمہ کے ایک اشتہاری مجرم سمیت کل 09ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی95ہزار،موٹر سائیکل،ایک عددTab اور موبائل برآمد کر لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

نام ملزمان:۔-1مسماۃ رانی زوجہ طاہر سکنہ محلہ نور والا چنیوٹ شہر ضلع چنیوٹ-2زہرہ دختر خدا یار ساکن محلہ نور والا چنیوٹ شہر ضلع چنیوٹ-3محمد اسلم ولد نذیر احمد ساکن محلہ غریب پورہ پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد-4طاہر علی عرف مودی ولد محمد نواز سکنہ محلہ نور والا ضلع چنیوٹ-5جعفر علی ولد غلام محمد سکنہ محلہ نور والا ضلع چنیوٹ-6امان اﷲ ولد بوٹا محلہ غریب پورہ پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد-7بابرہ زوجہ محمد بابرساکن محلہ غریب پورہ پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد-8محمد وقاص عرف بھانبڑ ولد محمد ظہیر عباسی ساکن شاہین ٹاؤن فیز1لہتراڑ روڈ اسلام آباد-9عبد الواحد عباسی ولد حکم داد عباسی ساکن پنڈوڑی اشرف ٹاؤن اسلام آباد(اشتہاری مجرم) شامل ہیں ۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ان ملزمان نے ضلع اسلام آبادمیں متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیاجن میں سے ضلع اسلام آباد کے علاقہ تھانہ گولڑہ ،کھنہ اور مار گلہ کے ذیل وقوعہ جات کی تصدیق ہو چکی ہے جن کی تفصیل ذیل ہے۔1۔ رانی گینگ جو کہ ملزمان مندرجہ سیریل نمبر 1تا7پر مشتمل ہے کے دو ملزمان سیریل نمبر6اور7کو مورخہ20-01-16 کو گرفتار کیا گیا جن کے انکشاف و نشاندہی پر دیگر ملزمان کو مورخہ 24-01-16 ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ان ملزمان نے مورخہ 14-01-16کومسمی محمد رئیس عباسی ولد فقیر محمد عباسی ساکن مکان نمبر1محلہ خانان والا نزد مندر گولڑہ شریف اسلام آباد کے گھرچوری کی واردات کی جس کا مقدمہ تھانہ گولڑہ شریف میں درج رجسٹر ہے۔

2۔ اسی گینگ نے مورخہ 20تا22دسمبر2015؁ مسمی محمد طاہر نواز ولد ملک ربنواز ساکن فیز نمبر1گلشن خداد ادگولڑہ شریف اسلام آباد کے گھر چوری کی واردات کی جس کا مقدمہ تھانہ گولڑہ شریف درج رجسٹر ہے۔اس گینگ سے ایک عددTab، نقدی95ہزار اور مسروقہ موبائل برآمد ہوچکا ہے۔-3ملزم مندرجہ سیریل نمبر8نے ایک ساتھی ملزم کے ہمراہ مورخہ03-12-15بوقت11:30بجے رات کنسٹیبل شاہد محمود ولد علی انور سکنہ شکریال راولپنڈی سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ،موبائل چھین لیا جس کا مقدمہ تھانہ کھنہ درج رجسٹر ہے اس ملزم سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوچکا اس کے ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم روانہ ہے۔

-4 ملزم مندرجہ سیریل نمبر9مقدمہ نمبر 56 مورخہ23-01-15بجرم489-Fت پ تھانہ مارگلہ کا اشتہاری مجرم تھا جس کو گرفتار کرکے پیش عدالت مجاز کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے مزید انکشافات کی بابت متعلقہ تھانہ جات سے پڑتال ریکارڈ کروائی جا رہی ہے مزید تفتیش جاری ہے