عوامی فلاح کے کامیاب منصوبے الزام کی سیاست کا خاتمہ کر دیں گے،اورنج لائن ٹرین روزانہ لاکھوں مسافروں کو جدیدسفری سہولیات فراہم کرے گی،محمود الرشید الزام برائے الزام کی سیاست چھوڑ کر تعمیری طرزفکر اختیار کریں

ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری کا بیان

پیر 25 جنوری 2016 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے اپوزیشن لیڈر محمودالرشیدکے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تنقید بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔عوامی فلاح کے منصوبے الزام کی سیاست کا خاتمہ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہمیٹروبس کی طرح اورنج لائن میٹروٹرین بھی روزانہ لاکھوں مسافروں کوجدید سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

محمود الرشید الزام برائے الزام کی سیاست چھوڑ کر تعمیری طرز فکر اختیار کریں-تحریک انصاف کے رہنما اورنج لائن ٹرین کی مخالفت کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں-سیدزعیم حسین قادری نے مزید کہا کہ محمود الرشید بتائیں کہ تحریک انصاف کے پی کے میں عوام کو کوئی ریلیف فراہم کیوں نہیں کرسکی؟تحریک انصاف پنجاب حکومت پر تنقید کی بجائے کے پی کے میں عوام کی حالت زار بدلے-تحریک انصاف کی سیاست الزام تراشی سے شروع ہو کرالزام تراشی پر ختم ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :