لاہور، سابق ڈائریکٹر ایل ڈی اے عدنان علی سمیت 8 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

پیر 25 جنوری 2016 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) سابق ڈائریکٹر ایل ڈی اے عدنان علی سمیت 8 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کردیاگیاہے۔محکمہ اینٹی کرپشن نے جعلسازی سے منسوخ شدہ مختار عام پر جوہر ٹاؤن کے بارہ پلاٹس کی الاٹمنٹ کے الزام میں سابق ڈائریکٹر ایل ڈی اے عدنان علی سمیت 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

مدعی معراج دین کے مطابق مختار عام پر 15 کنال ، 2 مرلہ اراضی چودھری اختر کو الاٹ کی گئی۔

سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف اعوان ، قانون گومیاں شفیع ، پٹواری نذیر گجر، چودھری اختر ، سابق انچارج ٹاؤن پلاننگ ایل ڈی اے محمد اختر ، آفتاب احمد خان بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق بار بار رجوع کرنے کے باوجود ایل ڈی اے نے ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن چودھری مقبول نے ملزمان کو 30 جنوری کو طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :