لاہورکے مضافاتی علاقے فیروزوالہ سے حساس اداروں نے کارروائی کر کے نجی یونیورسٹی کے ریکٹر کو گرفتار کر لیا

پیر 25 جنوری 2016 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) لاہورکے مضافاتی علاقے فیروزوالہ سے حساس اداروں نے کارروائی کر کے نجی یونیورسٹی کے ریکٹر کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پروفیسر قیصر شہریاردرانی کو داعش سے تعلقات کے الزام میں فیروزوالہ سے گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انکے ایک ساتھی پروفیسر فخر کو بھی گرفتار کیا گیا لیکن تفتیش کے بعد اس کو چھوڑ دیا گیا۔حساس اداروں کے ذرائع کے مطابق پروفیسر قیصر کا لیپ ٹاب اور موبائل بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔پروفیسر شہریار گزشتہ پانچ سال سے فیروزوالہ میں پڑھا رہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی لاہور سے متعدد طلبا اور اساتذہ کو کالعدم تنظیموں سے رابطوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔