سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان95سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 10:58

سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان95سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء)سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان انتقال کرگئے وہ23 دسمبر 1920 کو اترپردیش کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے‘صاحبزادہ یعقوب علی خان آغا خان یونیورسٹی کے بانی چیئرمین بھی تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم نے سابق صدر ضیاء الحق اور جنرل یحیٰ خان کے دورِ حکومت میں وزیر خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں 1993میں سابق نگران وزیر اعظم معین قریشی اور بعدازاں بے نظیر بھٹو نے انہیں اپنے دور اقتدار میں انہیں وزیر خارجہ مقررکیا۔ پاکستان آرمی سے 1972 میں لیفٹینٹ جنرل کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد مرحوم نے فرانس، امریکا اور سوویت یونین میں سفیر کے فرائض بھی سرانجام دئیے۔