نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں میر ی انفرادی کاکردگی خراب نہیں تھی :شاہد آفریدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 جنوری 2016 11:20

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں میر ی انفرادی کاکردگی خراب نہیں تھی :شاہد ..

پشاور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری- 2016ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے دعوی کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی کاکردگی بری نہیں رہی بلکہ ٹیم کی خراب کاکردگی کے سبب گرین شرٹس کو ناکامی کامنہ دیکھنا پڑا ۔

(جاری ہے)

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران تجربہ کار آل راؤنڈر کاکہنا تھا کہ و ہ نہیں سمجھتے کہ نیوزی لینڈکیخلاف ان کی کاکردگی کوئی غیر تسلی بخش تھی بلکہ ٹیم کے مجموعی خراب کاکردگی کے باعث گرین شرٹس کونیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑ ا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ میں مجموعی کاکردگی کے بل بوتے پر ہی میچز جیتے جاسکتے ہیں ۔