بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6شرپسند مارے گئے

منگل 26 جنوری 2016 11:38

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6شرپسند مارے گئے

کوئٹہ /لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء ) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6شرپسند مارے گئے ۔کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے ترجمان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والے شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ یہ کارروائی ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر میں کی گئی۔ترجمان کے مطابق اس علاقے میں ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

اس اطلاع پر حساس اداروں اور ایف سی نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران اس علاقے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے افراد سیکورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

ہلاک ہونے والے شرپسند اغواء برائے تاوان ، بھتہ خوری منشیات ، اسمگلنگ اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔دوسری طرف پسنی کے اے ایریا وارڈ نمبر 2 میں رات گئے سیکورٹی فورسز کے اہلکار سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ، لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ، بعد ازاں لاشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :