بھارت : شہرہ آفاق برازیلین فٹبالر رونالڈینہو بال بال بچ گئے

منگل 26 جنوری 2016 11:50

بھارت : شہرہ آفاق برازیلین فٹبالر رونالڈینہو بال بال بچ گئے

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری- 2016ء) برازیل کے مشہور و معروف فٹ بالر رونالڈینہو بھارتی ریاست کیرالہ میں بال بال بچ گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے شہر کالیکٹ میں 21 سال بعد منعقد ہونے والے سیٹ ناگ جی فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کیلئے 35 سالہ مشہور فٹ بالر رونالڈینہو کالیکٹ پہنچے تو راستے میں ان کی گاڑی کے محض چند فٹ کے فاصلے پر ایک ٹریفک سگنل کا پول گر کر ٹوٹ گیا ۔

(جاری ہے)

حادثے میں رونالڈینہو تو بال بال بچ گئے لیکن سگنل گرنے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ان کی گاڑی کو راستہ فراہم کرنے کیلئے صفائی کرنی پڑ گئی ۔