سنچورین ٹیسٹ ، اے بی ڈیولیئرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

منگل 26 جنوری 2016 12:04

سنچورین ٹیسٹ ، اے بی ڈیولیئرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ ..

سنچورین (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری- 2016ء) جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ولیئز نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ کی دونوں اننگز میں 0 پر آؤٹ ہو کر نہ صرف ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ 104 سالہ منفرد ریکارڈ بھی برابر کردیا ۔ سنچورین میں کھیلنے جانے والے آخری ٹیسٹ میچ میں کپتان ابراہم ڈی ولیئرز پہلی اننگز میں دو گیندیں کھیل کر صفر پر سٹورٹ براڈ کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری اننگز میں انہیں جیمز اینڈرسن نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا ۔

ڈی ولیئرز جنوبی افریقہ کے دوسرے کپتان ہیں جنھیں ایک میچ کی دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونیکا ریکارڈ حاصل ہے ، مایہ ناز بلے باز تیسرے میچ کی دوسری میں اننگز میں 8 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صفر پر سٹورٹ براڈ کی وکٹ بن گئے تھے، ڈی ولیئرز اپنے ٹیسٹ کیریر میں 7 دفعہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں جن میں سے 4 بار وہ گزشتہ 10 اننگز کے دوران سکور بورڈ کو زحمت دیے بغیر پوویلین لوٹے . اس سے قبل 1912ء میں اس وقت کے پروٹیز کپتان لوئس ٹینکریڈ انگلینڈ ہی کیخلاف اوول کے میدان میں دونوں اننگز پر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ میں صفر پرسب سے زیادہ بار آؤٹ ہونے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر کورنٹی والش کے پاس ہے ، وہ اپنے کیریر میں 43 دفعہ صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ اے بی ڈی ولیئرز نے 105 ٹیسٹ میچوں میں 21 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 51.10 کی اوسط سے 8074 رنز بنائے ہیں ، ان کا بڑا سکور 278 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :