پی ایف ایف فٹ بال کپ پرسوں شروع ہوگا

منگل 26 جنوری 2016 12:08

پی ایف ایف فٹ بال کپ پرسوں شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایف ایف فٹ بال کپ جمعرات سے شروع ہوگا جس کے میچز کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور اسلام آباد سنٹر کے کوآرڈینٹیر سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 24 ٹیمیں شرکت کریں گی، پری کوالیفائنگ راؤنڈ میں 16 ٹیمیں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ ون اور ٹو کے میچز کراچی میں جبکہ گروپ تھر ی کے میچزجی پی اے سے جبکہ لاہور اور گروپ فور کے میچز اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے، گروپ ون میں سوئی سدرن گیس، اشرف جبکہ لاہور میں شوگر ملز، پاک سٹیل، ایس ویلیو ٹی، گروپ ٹو میں جی پی اے، ایس جی پی، پاکستان پولیس اور کراچی یونائیٹڈ، گروپ تھر ی میں پاکستان ریلوے، سیف ٹیکسٹائل، فالکن کمپنی، آئی اے جی ٹی سی جبکہ گروپ فور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن، پی ٹی وی، بھٹی یونائیٹڈ اور ایچ سی سی شامل ہیں جبکہ مین راؤنڈ میں 8 ٹیموں کو رکھا گیا ہے، پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پی آئی اے، کے آر ایل،نیشنل بینک، کے پی ٹی اور پاکستان نیوی شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز(کل) جمعرات کراچی میں دو میچ کھیلے جائیں گے، ایس ایس جی سی کا مقابلہ ایس ویلیو ٹی سے جبکہ اشرف شوگر ملز کا مقابلہ پاک سٹیل سے ہوگا۔

(جاری ہے)

29 جنوری کو کراچی میں کراچی یونائیٹڈ کا مقابلہ جی پی اے سے اور پاکستان پولیس کا مقابلہ ایس جی پی سے ہوگا جبکہ اسلام آباد میں ہائرایجوکیشن کمیشن اور ایچ سی سی کے ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔