شاہد آفریدی عمر اکمل، احمد شہزاد کی ناقص کاکردگی پر برہم
منگل 26 جنوری 2016 12:16
ویلنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری- 2016ء) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد شاہدآفریدی بھی احمد شہزاد اور عمر اکمل پر برس پڑے ، کہا کہ ٹیم میں مستقل جگہ رکھنے کےلیے رویہ ٹھیک کرنا ہوگا ، توجہ کھیل پر مرکوز رکھنا ہو گی،اتنے مواقع کم پلیئر کو ہی ملتے ہیں ۔
(جاری ہے)
ٹی ٹونٹی کپتان کا کہنا تھا کہ ان سے جس قدر ہو سکا احمد شہزاد اور عمر اکمل کی حمایت کی تاہم دونوں کو ٹیم میں رہنے کےلیے تسلسل سے پرفارم کرنا ہوگا ، ورلڈ ٹی ٹونٹی اور ایشیا کپ میں وقت کم رہ گیا ہے ، ٹیم کے لیے یہی کھلاڑی ہیں ، اگر یہ بھی کارکردگی نہیں دکھاتے تو اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ ہماری کرکٹ کس سمت میں جا رہی ہے ۔
آفریدی کا کہنا ہے کہ بیٹسمینوں کو ذمہ داری لینی ہوگی ، ابتدائی دو کھلاڑیوں کو بڑا سکور کرنا ہوگا اور بولرز کو آخری اوورز میں زیادہ رنز دینے کی عادت کو ترک کرنا ہوگا۔آفریدی نے اگلے ایونٹس میں ابتدائی نمبر پر بیٹنگ کرنیکا اشارہ بھی دیا ۔ شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ عزت سے فائٹ کر کے ہارو ، یکدم ہتھیار نہ ڈالو ، انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کھلاڑی اب غلطیاں نہیں دہرائیں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.