ملک چھوڑنے کا کبھی نہیں سوچا،ایسااقدام ہرگزنہیں کرونگا‘عامر خان

منگل 26 جنوری 2016 12:31

ملک چھوڑنے کا کبھی نہیں سوچا،ایسااقدام ہرگزنہیں کرونگا‘عامر خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹشنسٹ عامر خان نے کہا کہ ملک چھوڑنے کا کبھی نہیں سوچا،ایسااقدام ہرگزنہیں کرونگا۔

(جاری ہے)

ممبئی فلم رنگ دے بسنتی کی 10سالہ تقریب سے خطاب میں عامر خان کا کہناتھا کہ بھارت چھوڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا ، 2ہفتے سے زائد ملک سے باہر نہیں رہ سکتا ۔واضح رہے کہ بھارت میں عدم برادشت کے حوالے ایک پروگرام میں دئیے گئے عامر خان کے بیان پر بھارتی انتہاپسند جماعتوں نے ان کے خلاف زبردست مہم چلائی تھی۔