گرین شرٹس نے کیویز کی اننگز کے اختتامی اوورز میں اپنے دماغ کا استعمال نہیں کیا، گرانٹ فلاور
منگل 26 جنوری 2016 12:46
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد کہا ہے کہ گرین شرٹس نے نے کیویز کی اننگز کے اختتامی اوورز میں اپنے دماغ کا استعمال نہیں کیا۔صرف 99 رنز پر نیوزی لینڈ کے 6 مستند بلے بازوں کو پویلین بھیجنے کے بعد گرین شرٹس میچ پر حاوی نظر آرہے تھے تاہم نیوزی لینڈ کے لیٹ آرڈر نے زبردست مزاحمت کرتے ہوئے اسکور 280 رنز تک پہنچادیا۔
گرانٹ فلاور نے کہا 'اختتامی اوورز میں ہم نے اپنے دماغ کا استعمال نہیں کیا، یارکر کروانا بھی ایک ہنر ہے اور ہم نے اس کا استعمال نہیں کیا۔'گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ ابتدائی اوورز میں پاکستانی فاسٹ باوٴلرز نے شارٹ گیندوں کا اچھا استعمال کیا تاہم بعد میں ان کی زیادتی کے باعث اتنے رنز بن گئے۔(جاری ہے)
'سچ بات یہ ہے کہ جس طرح کا آغاز ہمیں ملا تھا اس کے بعد ہمیں انہیں 200 کے قریب اسکور تک محدود کرنا چاہیے تھا۔
'فلاور نے کہا: 'آپ کھلاڑیوں کو جتنے چاہیں پیغامات بھجوادیں لیکن یہ ایک ایسی چیز ہے جو انہیں خود سمجھنی چاہیے۔'انہوں نے بلے بازوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انہوں نے ابتدائی اوورز میں بہت سست رفتار میں کھیلا۔پاکستان نے ابتدائی دس اوورز میں صرف 33 رنز ہی اسکور کیے تھے۔ اس موقع پر مطلوبہ رن ریٹ 6.2 تک پہنچ چکا تھا۔'ہمیں انہیں کافی کم رنز تک محدود کرنا چاہیے تھا لیکن اتنے رنز کے باوجود بھی میرا خیال تھا کہ ہم یہ رنز بنا لیں گے۔ ہمارا آغاز کافی سست تھا اور ہم نے کئی آسان وکٹیں گنوائیں۔ ہم نے اس اچھے بیٹنگ ٹریک کا فائدہ نہیں اٹھایا۔'فلاور کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی اپنی غلطیوں سے سیکھ نہیں رہے اور یہ سب سے افسوس ناک پہلو ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن اگر آپ وہی غلطیاں بار بار کریں گے تو سوالات تو جنم لیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.