تین روزہ پاکستان میگا لیدر شو 27 جنوری سے شروع ہو گا

منگل 26 جنوری 2016 12:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) تین روزہ پاکستان میگا لیدر شو 27 جنوری سے شروع ہو گا جس میں چمڑے کی مصنوعات تیار کرنے والے مقامی اور بین الاقوامی مینو فیکچررز شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

شو کے کنوینئر محمد مشتاق نے کہا ہے کہ ایونٹ میں بھارت‘ چین ‘ اٹلی ‘ جرمنی ‘ فرانس اور برازیل سمیت مختلف ممالک کے مینو فیکچررز شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ میگا لیدر شو کا انعقاد پاکستان لیدر گارمنٹس مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ‘ پاکستان گلوز مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ‘ پاکستان فٹ ویئرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔

جس سے چمڑے کی صنعتوں کی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی واضح رہے کہ لاہور میں منعقد ہونے والے میگا لیدر شو کا اختتام 29 جنوری 1016ء کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :