قومی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کارکردگی مایوس کن اور ناقص رہی،سابق ٹیسٹ کرکٹر

منگل 26 جنوری 2016 13:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے قومی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شکست پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں کارکردگی مایوس کن اور ناقص رہی۔ آئندہ میچوں کیلئے پاکستان کو نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے اور شعیب ملک کو آئندہ دو میچوں کیلئے کھیلانا ٹیم کے مفاد میں ہوگا۔

قومی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کے دوران میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر وجاہت ا اللہواسطی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان نے نئے گیم کے ساتھ اچھی باوٴلنگ کی اور نیوزی لینڈ کے 90 رنز پر 6 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا تاہم آخری اوورز میں پاکستانی باوٴلرز نے دباوٴ میں باوٴلنگ کرتے ہوئے زیادہ رنز دیئے جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ 280 رنز بنانے میں کامیاب ہوا۔

(جاری ہے)

آخری اوور میں وہاب ریاض اور انور علی کی غلط لائن اور لینتھ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے خوب رنز اسکور کئے۔ محمد عامر اور انور علی نے شروع میں شاندار باوٴلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کر کے نیوزی لینڈ کو دباوٴ میں رکھا۔ جواب میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادہ دیر وکٹ پر جم نہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کو سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ایک یا دو کھلاڑیوں کو کھیلانا چاہئے۔ آئندہ میچوں کے لئے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کو کھیلانا ٹیم کے مفاد میں ہوگا۔ ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ابتدائی بلے بازوں کو جلد آوٴٹ کر پاکستان کو اچھا چانس میسر آیا تھا تاہم نیوزی لینڈ کے آخری بلے بازوں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان سے میچ جیت لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں ٹیمپرا منٹ کی کمی ہے۔

متعلقہ عنوان :