آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ ٹور کیلئے چودہ رکنی ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا

منگل 26 جنوری 2016 13:07

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ ٹور کیلئے چودہ رکنی ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ ٹور کیلئے چودہ رکنی ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا۔اسٹیواسمتھ کپتان برقرار رہیں گے۔ ان فارم عثمان خواجہ ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔ اسپنرنیتھن لیون کی جگہ ایڈم زمپا پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم فروری میں تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔

آسٹریلیا نے چودہ رکنی ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا۔ ون ڈے میچز تین ،چھ اور آٹھفروری کوکھیلے جائیں گے۔اسٹیو اسمتھ کوکپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ان فارم عثمان خواجہ سلیکٹرز کااعتماد حاصل نہ کرسکے۔انہوں نے سڈنی تھنڈر کوپہلی بار بگ بیش لیگ چیمپئن بنانے میں اہم کردارادا کیا۔چیف سلیکٹر روڈنی مارش نے کہا کہ ہم نے بھارت کوہوم سیریز میں چارایک سے شکست دینے والی ٹیم کوبرقرار رکھا ہے، صرف اسپنر نیتھن لیون کی جگہ ایڈم زمپا کوشامل کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

تاکہ بگ بیش لیگ کے کامیاب اسپنر کوورلڈٹی ٹوئنٹی سے پہلے آزمایا جاسکے۔ سلیکٹر مارک وا نے عثمان خواجہ کو ڈراپ کرنے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ عثمان اس وقت دنیا کا بہترین اوپنر ہیجوکسی بھی پوزیشن پر کھیل سکتا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اسٹیواسمتھ کپتان، ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ، جارج بیلی،اسکاٹ بولینڈ، جیمزفوکنر،جون ہیسٹنگز،جوش ہیزل وود، شون مارش،مچل مارش کین رچرڈسن، میتھیو ویڈ اورایڈم زمپا پر مبنی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :