پراسیسنگ کی جدید سہولیات کی فراہمی سے پولٹری کی برآمدات کو 2 ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے، پروفیسر طلعت نصیر پاشا

منگل 26 جنوری 2016 13:10

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت نصیر پاشا نے کہا ہے کہ پراسیسنگ کی جدید سہولیات کی فراہمی سے پولٹری کی برآمدات کو 2 ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پولٹری کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں اور پولٹری کی برآمدات کے فروغ سے پولٹری فارمنگ کے شعبہ کی ترقی میں نمایاں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ نجی شعبہ کی معاونت سے پراسیسنگ کی جدید سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے جس سے پولٹری کی برآمدات سے سالانہ 2 ارب ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کا حصہ جی ڈی پی میں 12فیصد جبکہ پولٹری کا حصہ 4 فیصد ہے جبکہ زرعی شعبہ کا جی ڈی پی میں حصہ 55 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :