ملکی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،ماہرین

منگل 26 جنوری 2016 13:13

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) عالمی مارکیٹ میں بہتر مقام حاصل کرنے اور پیداواری اخراجات میں کمی کے لئے ملکی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ روایتی افرادی قوت کی بجائے جدید ٹیکنالوجی کی حامل مشنری اور روبوٹس کے استعمال سے صنعتوں کے پیداواری اخراجات میں نمایاں کمی کے ذریعے عالمی منڈیوں میں بہتر مقام حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اقتصادی اور صنعتی ماہرین نے کہا ہے کہ آئندہ دہائی کے دوران اعلیٰ ٹیکنالوجی کی ہامل مشینری اور ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی قیمتوں میں 20فیصد سے زائد اضافہ متوقع ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تیس سال کے د وران پاکستان میں استعمال شدہ مشینری کے استعمال کو فروغ حاصل ہوا جس سے ان کے پیداواری اخراجات میں نمایاں کمی جبکہ ہمارے اخراجات بڑھتے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منصوبہ ساز ترقی کے لئے وقت کی ضروریات کے پیش نظر پالیسی مرتب ، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح آج سے تین دہائیاں قبل امریکہ میں 140 افراد کے ساتھ ایک سپننگ مل ایک ہفتہ میں 2.5 ملین پونڈ دھاگہ تیا رکرتی تھی جبکہ پاکستان میں اتنی پیداوار کے لئے دو ہزار افراد کام کررہے تھے۔ ماہرین نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے افرادی قوت پر انحصار کی بجائے جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹس کے استعمال کو فروغ دیکر اپنے اخراجات نمایاں حد تک کم کئے ہیں۔

اس لئے وقت کی ضرورت ہے کہ ہمارے منصوبہ ساز بھی جدید ٹیکنالوجی کی حامل پالیسی مرتب کریں اور افرادی قوت کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے روشناس کروا کر صنعتی اخراجات میں کمی کے لئے اقدامات کریں تاکہ عالمی منڈیوں میں بہتر مقابلہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :