چھ ماہ کے دوران طبی اور جراحی کے آلات و سامان کی برآمدات میں 93 لاکھ 86 ہزار ڈالر اضافہ ہوا ، پی بی ایس

منگل 26 جنوری 2016 13:13

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران طبی اور جراحی کے آلات و سامان کی برآمدات میں 93 لاکھ 86 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران طبی اور جراحی کے آلات کی برآمدات سے 17 کروڑ 81 لاکھ 52 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 16 کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران طبی اور جراحی کے آلات کی برآمدات سے 93 لاکھ ڈالر سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :