ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بنانا ہے تو ثابت کریں اس نے رقم

کسی جرم کا ارتکاب کرکے حاصل کی:کسٹم عدالت کے جج کے ریمارکس

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 13:21

ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بنانا ہے تو ثابت کریں اس نے رقم

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) ماڈل ایان علی کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والے کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کا کیس بنانا ہے تو یہ ثابت کریں کہ ایان نے رقم کسی جرم کا ارتکاب کرکے حاصل کی۔

(جاری ہے)

ایان علی کے خلاف کسٹم حکام کی طرف سے دائر کی جانے والی منی لانڈرنگ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے استفسار کیا کہ کیا ایان علی پر کرنسی اسمگلنگ ثابت ہوچکی ہے؟ اگر نہیں ثابت ہوئی تو منی لانڈرنگ کی دفعہ کیسے لگائی جائے؟ یا پھر آپ یہ ثابت کریں کہ منی پروسیڈ آف کرائم یعنی کسی جرم کے تحت حاصل کی گئی تھی۔

ماڈل کے وکیل لطیف کھوسہ نے نے عدالت کو بتایا کہ ایان علی کے خلاف کیس اینٹی منی لانڈرنگ فہرست میں یکم اپریل 2015 کو شامل کیا گیا، کسٹم حکام نے یکم اپریل کو ریاست اور ایان علی کے ساتھ اپریل فول منایا، عدالت نے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :