ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔۔

پاکستانی طالبعلم ولید خان نے 150 سالہ امریکی ریکارڈ توڑ ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 13:25

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔۔

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء): شاعرٍ مشرق اقبال نے کہا تھا کہ نہیں ہے نا اُمید اقبال اپنی کشتٍ ویراں سے...ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

اقبال کا یہ نظریہ سوات سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان طالبعلم ولید خان نے سچ کر دکھایا، ولید خان نے کیلیفورنیا میں ہونے والے ایک ٹیسٹ میں پورے نمبر حاصل کر کے 150 سالہ امریکی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ولید خان نے کیلیفورنیا میں ایس اے ٹی کے ایک ٹیسٹ میں 2400 میں سے 2400 نمبر حاصل کرکے امریکی تاریخ کا 150 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ۔پاکستانی طالبعلم ولید خان کا تعلق سوات کے علاقہ ابوہا سے ہے۔ ولید کے والد گوہر رضا ڈاکٹر ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا بھی انہی کے پیشے سے منسلک ہو اور ڈاکٹر بنے۔

(جاری ہے)

جس کے لیے ولید نے امریکہ میں ایک ٹیسٹ دیا۔

امریکہ میں نصابی اور تعلیمی رجحانات اور طلبا کی قابلیت کا اندازہ لگانے کے لیے کالجوں میں داخلے کے لئے ٹیسٹ لیے جاتے ہیں، تاکہ طلباءکی صلاحیتوں کا صحیح اندازہ لگایا جاسکے۔ اسے عُرفٍ عام میں ایس اے ٹی کہا جاتا ہے۔ اسی ٹیسٹ میں حاصل نمبروں کی بنیاد پر ملک کی بہترین یونیورسٹیز طلباءکا انتخاب کرتی ہیں۔ اس ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق ولید خان نے ایس اے ٹی کے کُل 2400 میں سے 2400 نمبر حاصل کیے ، جو ایک ریکارڈ ہے۔ ولید خان نے یہ ریکارڈ بنا کر 150 سالہ امریکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ولید خان کا کہنا ہے کہ میں اپنا یہ اعزاز پاکستان کے عوام اور دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے تمام افراد کے نام کرتا ہوں۔