دھرنا سیاست سے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے ،ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھناہے‘ رانا بابر حسین

منگل 26 جنوری 2016 13:28

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کے دھرنوں او راحتجاجی سیاست نے بھی ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالا، دھرنے کی سیاست سے توانائی سمیت ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے ،ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھناہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو سیاسی ،معاشی او رسماجی بقا کا مسئلہ درپیش ہے، ہمیں اجتماعی کاوشوں سے تاریخ کا دھارا موڑناہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت نے گڈ گورننس ، شفافیت اور معیاری ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کا کلچر متعارف کرایاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ چین نے پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیکیج دیاہے ۔توانائی کے تمام منصوبوں میں چین کے سرمایہ کار سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔ حکومت کا کام سرمایہ کاری کرنا نہیں ہوتا بلکہ سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول اوربہترین سہولتیں فراہم کرناہے لیکن اس کے باوجود پنجا ب حکومت نے اپنے وسائل سے قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 100میگا واٹ کا سولر منصوبہ مکمل کیا۔ پنجاب حکومت سے گیس سے 1200میگاواٹ کا بجلی کا کارخانہ بھی لگا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :