پاکستان میں ”کیا کول ہیں ہم3“ کی نمائش پر پابندی عائد

منگل 26 جنوری 2016 13:33

پاکستان میں ”کیا کول ہیں ہم3“ کی نمائش پر پابندی عائد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان میں بولی ووڈ سیکس کا میڈی فلم ”کیا کول ہیں ہم3“کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل بورڈ فار فلم سرٹیفیکیشن کے چیف مبشر حسن کا کہنا ہے مذکورہ فلم میں عریاں مناظر اور بیہودہ ڈائیلاگز کی بھرمار ہے۔حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ فلم بالغان کیلئے تیار کی گئی تاہم اس کے باوجود وہ پاکستان میں نمائش کے قابل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے پاکستان میں چند ایک سینما گھروں میں جمعے کے روز سے فلم کی نمائش جاری تھی جسے پابندی کے آرڈرز ملتے ہی روک دیا گیا ہے۔علا وہ ازیں مبشر حسن کا کہنا ہے کہ ملک میں فلم کی نمائش پر پابندی صوبائی اور سینٹرل بورڈ کی مشترکہ رضامندی سے عائد کی گئی ہے۔دوسری جانب فلم کو نمائش کیلئے پیش کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کوشوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ ڈسٹری بیوٹرز کوفلم کی غیر قانونی نمائش پر بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کیا کول ہیں ہم 3میں اداکار آفتاب شیوداسانی ،تشار کپور اور ایرانی حسینہ مندنا کریمی نے اداکاری کے جو ہر دکھائے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کیا کول ہیں ہم3 بھارت میں نمائش کے ابتدائی دو دن میں 130ملین سے زائد کما چکی ہے

متعلقہ عنوان :