تشدد اور عصمت دری جیسے واقعات کا ذمہ دار سینما نہیں‘جاوید اختر

منگل 26 جنوری 2016 13:33

تشدد اور عصمت دری جیسے واقعات کا ذمہ دار سینما نہیں‘جاوید اختر

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) ممتاز بھارتی شاعر جاوید اخترکی طرف سے پیر کے روز ایک بیان میں کہا گیا کہ تشدد اور عصمت دری جیسے واقعات کا ذمہ دار ہمیشہ سینما کو ہی کیوں ٹھرایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم یہ جانتے ہوئے کہ ہمارے ملک میں اس قسم کے واقعات ذات پات اور معاشی مسائل کی بنا پر رونما ہوتے ہیں بلا وجہ سینما پر تنقید شروع کر دیتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ وہ سینما کا دفاع نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ ہم معاشرے میں جنم لینے والے ان مسائل کا غلط تجزیہ نہ کریں بلکہ اصل وجوہات کو سمجھ کر ان کا سدباب کرنے کی کو شش کریں۔انھوں نے کہا کہ آج تک کو ئی ایسا سروے سامنے نہیں آیا جس میں یہ بات سامنے آئی ہو کہ سینما ملک میں انتشار کی بڑی وجہ ہے