انڈر 19 ورلڈ کپ کل شروع ہو گا ‘جنوبی افریقہ ٹائٹل کا دفاع کریگا
منگل 26 جنوری 2016 13:53
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کل بدھ سے بنگلہ دیش میں شروع ہو گا ‘ جنوبی افریقہ ٹائٹل کا دفاع کرے گا، پاکستانی یوتھ ٹیم اپنی مہم کا آغاز 28 جنوری کو افغانستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز 27 جنوری سے بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں ہوگا جس میں دنیائے کرکٹ کی 16 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، ان ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، نمیبیا اور سکاٹ لینڈ گروپ بی افغانستان، کینیڈا، پاکستان اور سری لنکا، گروپ سی میں انگلینڈ، فجی، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے جبکہ گروپ ڈی میں بھارت، آئرلینڈ، نیپال اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔(جاری ہے)
جنوبی افریقہ کی یوتھ ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، 2014 میں کھیلے گئے عالمی کپ میں پروٹیز نے گرین شرٹس کو ہرا کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
آسٹریلوی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے باعث میگا ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی تھی جس کی وجہ سے آئرش ٹیم متبادل کے طور پر ایونٹ میں شریک ہو گی۔ فجی کو پہلی بار عالمی ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعزاز حاصل ہو گا۔ ایونٹ کے افتتاحی روز دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں میزبان بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرا میچ انگلینڈ اور فجی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 28 جنوری کو افغانستان، دوسرا 30 جنوری کو کینیڈا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 فروری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیم کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز 5، 6،7 اور 8 فروری، سیمی فائنلز 9 اور 11 فروری کو کھیلے جائیں گے جن کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھے گئے ہیں۔ عالمی چیمپئن کا فیصلہ 14 فروری کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میں ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.