آسٹریلین اوپن، روجر فیڈرر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 جنوری 2016 14:03

آسٹریلین اوپن، روجر فیڈرر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

میلبورن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری- 2016ء) سابق عالمی نمبر 1سوئٹزرلینڈکے راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔ میلبور ن میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام ٹورنامنٹ میں 17مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن روجر فیڈرر کا مقابلہ نمبر 6سیڈ چیک ریپبلک کے ٹامس برڈیچ سے ہوا ،برڈیچ نے پہلے راؤنڈ میں اپنے سوئس حریف کو ٹف ٹائم دیا تاہم تجربہ کار فیڈرر نے پہلاسیٹ 7-6سے اپنے نام کرنے کے بعداگلے دو سیٹس میں 6-2اور 6-4سے کامیابی حاصل کرکے گزشتہ 13سالوں میں 12ویں آسٹریلین اوپن سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل میں راجرفیڈرر کا مقابلہ نواک جوکووچ اور کائی نیشیکوری کے مابین شیڈول مقابلے کے فاتح سے ہوگا۔