این اے122:الیکشن ٹریبونل نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی

صرف الزامات کی بنیاد پر نتائج کو کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ،جج

منگل 26 جنوری 2016 14:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ۔ تحریک انصاف کے علیم خان نے مسلم لیگ(ن) کے راہنما سردار ایاز صادق کی ضمی انتخابات میں کامیابی کو چیلنج کیا تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی تحریک انصاف کے راہنما علیم خان نے مسلم لیگ(ن) کے راہنما سردار ایاز صادق کی ضمنی انتخابات میں کامیابی کو چیلنج کیا تھا علیم خان نے درخواست میں یہ الزام لگایا تھا میں این اے 122 میں 30 ہزار ووٹوں کی منتقلی کی گئی ہے اور بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے جس پر ایاز صادق کے وکیل نے سب الزام مسترد قرار دیتے ہوئے کہا کہ محض الزامات سے الیکشن کو غلط نہیں کہا جا سکتا ۔

دونوں فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل کے جج نے مختصر فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف الزامات کی بنیاد پر جیت کو کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ،علیم خان کی درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی ۔

متعلقہ عنوان :