فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مقابلے کے امتحان (سی ایس ایس) کے امیدواروں کے لیے سکریننگ ٹیسٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا

منگل 26 جنوری 2016 14:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مقابلے کے امتحان (سی ایس ایس) کے امیدواروں کے لیے سکریننگ ٹیسٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا میڈیار پورٹس کے مطابق پہلے سے اعلان کے مطابق یہ سکریننگ ٹیسٹ تین گھنٹوں پر مشتمل ہو گا اور اس میں ملٹی پل چائس MCQs سوالات ہوں گے اور یہ 200 نمبر ز کا حامل ہوگا۔

اس ٹیسٹ میں انگلش الفاظ و گرائمر، جنرل نالج اور اسلامیات کے بارے میں سوالات پوچھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق جو امیدوار یہ ٹیٹ پاس کریں گے انہیں سی ایس ایس امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔میڈیار پورٹس کے مطابق سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویثرنعیم حسن آصف کا کہنا ہے کہ یہ تحجویزحتمی منظوری کے لیے کابینہ کمیٹی میں پیش کررہے ہیں تاہم انہوں نے یہ بات واضح نہیں کی کہ یہ تجویز2013 کے اعلان پر مشتمل تھی یاسکریننگ ٹسٹ کے پیٹر ن میں تبدیلی کی گئی ہےْ انہوں نے کہا کہ یہ تجویزوزیر اعظم نوازشریف کو پیش کردی گئی ہے جنہوں نے متعلقہ حکام کو اسے ایجنڈا آئٹم بنانے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ تجویز کابینہ میٹنگ میں جلد منظور ہوجائے گی۔