آملہ ٹیسٹ میچ میں سنچری ،نروس نائنٹیز کا شکار ہونیوالے چھٹے جنوبی افریقن پلیئر بن گئے
منگل 26 جنوری 2016 14:28
سینچورین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار بلے باز ہاشم آملہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور صرف 4 رنز کے فرق سے کیریئر کی 26 ویں سنچری مکمل نہ کر سکے۔ آملہ ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں سنچری اور دوسری میں نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے چھٹے جنوبی افریقن پلیئر بن گئے، اس کے علاوہ انہوں نے گیری کرسٹن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا اور ملک کی طرف سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
پروٹیز کی طرف سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جیک کیلس کو حاصل ہے، جنہوں ں ے 13289 رنز بنا رکھے ہیں، سمتھ 9265 رنز کے ساتھ دوسرے اور ڈی ویلیئرز 8074 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔(جاری ہے)
انگلینڈ کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی آملہ نے ڈٹ کر حریف باوٴلرز کا مقابلہ کیا، وہ مسلسل دوسری سنچری سے صرف چار رنز کی دوری پر تھے کہ براڈ نے ان کی دلکش اننگز کا خاتمہ کر دیا اور وہ کیریئر کی 26 ویں سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے۔ انہوں نے 96 رنز کی اننگز کھیل کر ہم وطن بلے باز گیری کرسٹن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، کرسٹن نے 7289 رنز بنا رکھے تھے جبکہ آملہ نے 92 میچز میں 7358 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 25 شاندار سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.