سپیکرو ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کا سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان کی وفات پراظہار تعزیت

منگل 26 جنوری 2016 14:49

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ یعقوب خان ایک تجربہ کار سفارت کار تھے، ان کی خدمات ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہیں گی۔ انہوں نے مرحوم کو ان کی قومی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ رب کریم مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :