آسٹریلین اوپن ٹینس، پاکستان کی بہو نے ملک کے بیٹے کو ہرا دیا

منگل 26 جنوری 2016 14:52

آسٹریلین اوپن ٹینس، پاکستان کی بہو نے ملک کے بیٹے کو ہرا دیا

میلبورن ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں اعصام الحق کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ مرزا اور ڈوڈگ نے اعصام الحق اور یروسلاوا کو ہرایا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق کا مقابلہ بھارت کی ثانیہ مرزا سے تھا، ثانیہ مرزا نے اپنے کروشین جوڑی دار کے ہمراہ شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کی قزاخستان کی جوڑی دار یروسلاوا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

اس شکست کے ساتھ ہی اعصام الحق کا سفر بھی تمام ہو گیا، اعصام الحق کو اس سے قبل مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری جانب ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :