سپریم کورٹ کا پی ایس 23نوشہرو فیروز میں دوبارہ انتخاب کاحکم

منگل 26 جنوری 2016 14:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے پی ایس 23نوشہرو فیروز کے عام انتخابات کا نتیجہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے حلقہ پی ایس 23 نوشہرو فیروز عذرداری کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ غیر تصدیق شدہ ووٹوں کو جعلی قرار نہیں دیا جاسکتا، عدالت نے دونوں جانب کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔پی ایس 23 نوشہرو فیروز سے (ن )لیگ کے رکن سندھ اسمبلی مسرور احمد جتوئی کامیاب ہوئے تھے، پیپلز پارٹی کے فیروز جمالی نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :