بیٹ مین کا کردار بین ایفلک سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا‘ کیون سمتھ

منگل 26 جنوری 2016 15:13

بیٹ مین کا کردار بین ایفلک سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا‘ کیون سمتھ

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) ہالی ووڈ کے معروف فلمساز کیون سمتھ کا کہنا ہے کہ اداکار بین ایفلک سے بہتر بیٹ مین کا کردار کوئی اور اداکار کر ہی نہیں سکتا۔واضح رہے بین ایفلک کیون سمتھ کی نئی آنے والی فلم ”بیٹ مین ورسز سپر مین ، ڈان آف جسٹس“ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

سمتھ جو کہ بیٹ مین کے کردار کے بہت بڑے مداح ہیں انھیں بین ایفلک سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ورائٹی ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق سمتھ کا کہنا ہے کہ ایفلک جیسا وجیہہ بیٹ مین کوئی اور اداکار کبھی نہیں ہو سکتا۔یاد رہے امریکی سپر ہیرو فلم ”بیٹ مین ورسز سپر مین ، ڈان آف جسٹس“ رواں سال 23مارچ کے روز نمائش کیلئے پیش کی جائے گی