پاکستان کے دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر جاری کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 15:18

پاکستان کے دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) : پاکستان کے دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے نام لکھا گیا خط سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر جاری کر دیا ہے ۔ زید حامد کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی جانب سے آج تک کسی کالعدم تنظیم سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا نہ ہی انہوں کبھی کسی حملے یا تعلیمی اداروں پر ہونے والے حملوں کی کوئی مذمت کی۔

زید حامد نے بتایا کہ ہم نے اس حوالے سے بار ہا طارق جمیل کے دروازے پر دستک دی لیکن کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد ہم نے جنید جمشید سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ میں نے ہی مولنا طارق جمیل کو اس معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کا مشورہ دے رکھا ہے۔زید حامدنے اپنے لکھے گئے خط میں مولنا طارق جمیل سے کچھ سوالات کے جوابات طلب کیے ہیں۔

(جاری ہے)

زید حامد کا کہنا ہے کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ مولانا طارق جمیل کی طرف سے کب تک ان سوالات کا جواب دیا جاتا ہے۔ اپنے ایک سوال میں زید حامد نے کہا کہ ہمارے ملک میں موجود متعدد علما جھوٹ بولنے کے ساتھ ساتھ رشوت بھی لیتے اور دوسروں کا مال بھی کھاتے ہیں، جس پر دیگر علما کوئی جواب دین کی بجائے یہ کہتے ہیں کہ ”ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں “۔ زید حامد نے کہا کہ روز آخرت کیا آپ اللہ تعالٰی کو بھی یہی جواب دیں گے ، کیا دوسروں کے سامنے ظلم کو بُرا کہنا سیاست ہے یا پھر کسی ظالم کے سامنے کلمہ حق کہنا سیاست ہے۔