صاحبزادہ یعقوب خان کی وفات سے افسران و دیگر عملہ انتہائی رنجیدہ ہے، دفتر خارجہ

منگل 26 جنوری 2016 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل الله نے کہا ہے کہ سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کی وفات سے افسران و دیگر عملہ انتہائی رنجیدہ ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سرتاج عزیز اور اعزاز چوہدری تعزیت کے لئے صاحبزادہ یعقوب خان کے گھر گئے معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی صاحبزادہ یعقوب خان کے خاندان سے ان کے انتقال پر تعزیت کی۔ ترجمان نے کہا کہ اپنے دور وزارت میں صاحبزادہ یعقوب خان نے ملک و قوم کی بے لوث خدمت کی صاحبزادہ یعقوب کی بطور سفیر واشنگٹن ‘ ماسکو اور پیرس میں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :