Live Updates

تحریک انصاف جہاں جیتتی ہے وہاں عمران خان کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا، ثابت ہوچکاکہ الیکشن میں استعمال ہونیوالی انمٹ سیاہی معیاری نہیں تھی، عام انتخابات میں بہت سی جگہ پرانمٹ سیاہی فراہم بھی نہیں کی گئی،کیا انگوٹھوں کے نشانات3 سال بعد تصدیق ہوجائیں گے،عدالت سے رجوع کرنا جماعت کا فیصلہ تھا

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

منگل 26 جنوری 2016 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جہاں جیتتی ہے وہاں عمران خان کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا، ثابت ہوچکاکہ الیکشن میں استعمال ہونیوالی انمٹ سیاہی معیاری نہیں تھی، عام انتخابات میں بہت سی جگہ پرانمٹ سیاہی فراہم بھی نہیں کی گئی،کیا انگوٹھوں کے نشانات3 سال بعد تصدیق ہوجائیں گے،عدالت سے رجوع کرنا جماعت کا فیصلہ تھا۔

وہ منگل کو یہاں سپریم کورٹ کے باہرقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 دھاندلی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ہمیں نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کرانے پر کوئی اعتراض نہیں ،ہم دوبارہ گنتی کیلئے بھی تیار تھے، ووٹوں کی تصدیق کی تجویز سپریم کورٹ نے دی جس پر میرے وکیل خواجہ حارث نے رضامندی ظاہر کی،ووٹ کی نادرا سے تصدیق کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاؤنٹر فائلز پر انگوٹھوں کی تصدیق پر کوئی اعتراض نہیں ، دعا کرنی چاہیے کہ تین ماہ بعد کیس کا کوئی فیصلہ ہوجائے، عدالت کیس سے متعلق جوفیصلہ کرے گی ہم اس کااحترام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جہاں جیتتی ہے وہاں عمران خان کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) جہاں جیتتی ہے وہاں عمران خان دھاندلی کا الزام لگا دیتے ہیں ، اس سے ثابت ہوچکاکہ الیکشن میں استعمال ہونیوالی انمٹ سیاہی معیاری نہیں تھی جبکہ عام انتخابات میں بہت سی جگہ پرانمٹ سیاہی فراہم بھی نہیں کی گئی،کیا انگوٹھوں کے نشانات تین سال بعد تصدیق ہوجائیں گے،عدالت سے رجوع کرنا میری جماعت کا فیصلہ تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات