برطانوی فٹبالر وین رونی تیسرے بچے کے باپ بن گئے

منگل 26 جنوری 2016 16:20

برطانوی فٹبالر وین رونی تیسرے بچے کے باپ بن گئے

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری- 2016ء) انگلش فٹ بالر وین رونی تیسرے بچے کے باپ بن گئے ۔ گزشتہ روز ان کی 29 سالہ اہلیہ کولین رونی نے مقامی ہسپتال میں بچے کو جنم دیاجس کے چند لمحے بعد وین رونی نے ننھے مہمان کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پیدا ہونے کے بعد بیٹے کے ساتھ یہ ان کی پہلی ملاقات ہے اور اس کے آنے سے گھر میں ایک اور چاند اترآیا ہے ۔

(جاری ہے)

فٹ بالر اور ان کی اہلیہ نے بچے کا نام کٹ جوزف رونی رکھا ہے ۔ وین رونی اور کولین رونی نے 2008ء میں شادی کی تھی او ر اس سے پہلے ان کے دو بیٹے کائی رونی اور کلے رونی موجود ہیں ۔