سپریم کورٹ کا بیوروکریٹس کی ترقیوں سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو انٹرا کورٹ اپیلوں پر دو ہفتوں میں فیصلہ دینے کا حکم

منگل 26 جنوری 2016 16:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے بیوروکریٹس کی ترقیوں سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو انٹرا کورٹ اپیلوں پر دو ہفتوں میں فیصلہ دینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی‘ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ بھی التواء میں ڈال دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بیوروکریٹس کی ترقیوں سے متعلق درخواست نمٹا دی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو انٹرا کورٹ اپیلوں پر دو ہفتوں کے اندر فیصلہ دینے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب کیا جائے۔ عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔ عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد توہین عدالت کی درخواست کا جائزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :