لندن کے چار اسکولوں میں بم کی اطلاع ، اسکول خالی کروا لیے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 16:22

لندن کے چار اسکولوں میں بم کی اطلاع ، اسکول خالی کروا لیے گئے

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء): لندن کے چار اسکولوں میں بم کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد چاروں اسکولوں کو خالی کروا لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویمبلڈن میں دو جبکہ جنوبی اور مشرقی لندن میں ایک ایک اسکول میں بم کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ بم کی اطلاعات موصول ہوتے ہی میٹرو پولیٹن پولیس اور بی ڈی ایس حرکت میں ٓ گئے ہیں تاہم میٹرو پولیٹن پولیس نے بم کی اطلاع پر مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔