سردی کی شدت کے باعث سپیشل ایجوکیشن کے ادارے26 تا31جنوری بند رہیں گے،آصف سعید منہیس

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء)صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم آصف سعید منہیس نے کہا ہے کہ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام تمام ادارے سردی کی شدت کی وجہ سے26جنوری تا31جنوری تک بند رہیں گے -اس کا فیصلہ انہوں نے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن عنبرین رضا اور ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن سے میٹنگ کے بعد کیا ہے -آصف سعید منہیس نے کہا کہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے تمام اداروں میں حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیاں کی جائیں گی اور 31جنوری کو تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھولے جائیں گے -