راحیل شریف کی ایکسٹینشن قومی مفادکاتقاضا ہے ، الطاف شاہد

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کے حالیہ اعلان سے محب وطن پاکستانیوں کوشدید دھچکا لگا ۔ بدعنوانی اوربدانتظامی سے نجات کے خواہاں کروڑوں پاکستانیوں کیلئے سابق صدرمملکت جنرل (ر)پرویز مشرف اور جنرل راحیل شریف امید کی کرن ہیں۔

جنرل راحیل شریف اپنے اعلان پرنظرثانی کرتے ہوئے اسے تبدیل کریں ۔جنرل راحیل شریف کی ایکسٹینشن قومی مفادکاتقاضا ہے۔جنرل راحیل شریف کی ایکسٹینشن کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے حکمران اوران کے تنخواہ دار حواری ہیں مگروہ عوام کوگمراہ نہیں کرسکتے ۔جوریاست حالت جنگ میں ہواس کی افواج کاسربراہ تبدیل نہیں کیا جاتا۔

(جاری ہے)

وہ ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ جنرل راحیل شریف آپریشن ضرب عضب اورکراچی آپریشن کومنطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ایکسٹینشن ضرور قبول کریں۔انہیں اس منصب کی ضرورت نہیں مگر اس منصب کوان کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں افواج پاکستان کی کامیابیوں کاکریڈٹ نااہل حکمرانوں کونہیں دیا جاسکتا ۔حکمران صرف تجارت کرسکتے ہیں مادر وطن کی حفاظت کیلئے سردھڑ کی بازی لگاناان کے بس کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی تاریخی کامیابیوں اوران کی مزید ضرورت سے انکار نہیں کیاجاسکتا ۔حکمران ہراس فرد ،جماعت اورقومی ادارے سے خوفزدہ ہیں جوپاکستان کامحب اوران کے مذموم عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف بیس کروڑپاکستانیوں کومایوسی اورمحرومی بچانے کیلئے نومبرمیں ریٹائرمنٹ کاارادہ ترک کردیں۔

متعلقہ عنوان :