میاں محمودالرشید کا میاں میر ہسپتال کا دورہ

منگل 26 جنوری 2016 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے میاں میر ہسپتال کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ علاقہ کے ایم پی اے شعیب صدیقی بھی تھے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر نے میاں میر ہسپتال کی مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کو دستیاب علاج و معالجہ کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس خواجہ محمود نے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کو ہسپتال بارے مکمل بریفنگ دی اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ ایم پی اے شعیب صدیقی نے ایم ایس ہسپتال کو فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔