گھریلو خواتین کا گیس کی بندش کیخلاف سڑکوں پر آنا ریاست کیلئے لمحہ فکریہ ہے، جمیل ملک

منگل 26 جنوری 2016 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ مختلف شہروں میں گھریلو خواتین کا گیس کی بندش کیخلاف سڑکوں پر آنا ریاست کیلئے لمحہ فکریہ ہے مگر ہمارے بے حس حکمرانوں کو ذرا سی بھی ندامت نہیں، آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہاوزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے عمران خان کیخلاف دھواں دار بیانات آئے روز دیکھتے کو ملتے ہیں مگر گیس کی بندش کے ایشو پر انہوں نے احتجاج کرنیوالی خواتین کو جھوٹی تسلی بھی نہیں دی،ملک میں جمہوریت کے نام پر قائم خاندانی آمریت نے آئین اور جمہوری اصولوں کا جنازہ نکال دیا ، خلق خداآج اپنے بنیادی حقوق سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی ہے، ناانصافی کیخلاف احتجاج کرنیوالوں کیخلاف فوجداری مقدمات درج کئے جارہے ہیں جس سے حکمرانوں کی فسطائی سوچ نمایاں ہوجاتی ہے،چیچہ وطنی میں نوجوان کے اغوا اور بہیمانہ قتل کیخلاف احتجاج کرنیوالے100سے زائد افراد کیخلاف فوجداری مقدمہ پنجاب حکومت کی کھلی دہشت گردی ہے جسکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، آر پی او اور ڈی پی او ساہیوال ہوش کے ناخن لیں اور مظلوم لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کی بجائے انہیں انصاف فراہم کریں،پولیس نے مظلوم خاندان سے اڑھائی لاکھ روپے رشوت بھی وصول کی مگر مغوی بیٹا زندہ بازیاب نہ ہوسکا،انہو ں نے مزید کہاپنجاب حکومت لوگوں کے جان ومال اور آبرو کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :