اسلام آباد ،میئر کے انتخاب اور حلف برداری کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاری مکمل کرلی

منگل 26 جنوری 2016 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی حلف برداری کے فوراً بعد فروری کے پہلے ہفتے میں میئر کے انتخاب اور ان کی بھی حلف برداری کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاری مکمل کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن سے ملنے والی معلومات کے مطابق اسلام آباد میٹرو پولیٹن کی مخصوص نشستوں پر رواں ہفتہ میں حلف برداری کے بعد الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے میئر کے انتخاب اور ان کی حلف برداری کیلئے فروری کے پہلے ہفتہ میں کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کے میئر او ڈپٹی میئر کے انتخابات کیلئے چیئرمین الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے فوراً بعد اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب اور حلف برداری کیلئے فوری اقدامات کریں جنہوں نے رواں ہفتہ میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن شیڈول جاری کردے گا