عالمی مارکیٹ میں پانی پٹرول سے بھی مہنگا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 16:45

عالمی مارکیٹ میں پانی پٹرول سے بھی مہنگا

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) : عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت پانی سے بھی کم ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں پاکستان میں فروخت کیے جانے والے پانی کی قیمت سے بھی نیچے آ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 39 روپے ہے جبکہ پاکستان میں فی لیٹر پانی کی قیمت 50 روپے ہے ۔

ماہرین نے عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا بھی امکان ظاہر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان میں بھی اوگرا نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا ۔ ورکنگ پیپر کے مطابق یکم فروری سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرولیم مصنوعات پندرہ روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے ۔اوگرا کے ورکنگ پیپر کے مطابق یکم فروری سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر ، پٹرول کی قیمت میں 10روپے 37 پیسے فی لیٹر ، ہائی آکٹین کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 11 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا حتمی قیمتوں کی سمری 29 جنوری کو ارسال کرے گی۔

متعلقہ عنوان :