لاہور چیمبر آف کامرس کی کاروبار سے متعلق رپورٹ خوش آئند ہے، ڈاکٹر عائشہ غوث
منگل 26 جنوری 2016 16:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پاکستان میں کاروبار کے لیے آسانیوں اور مشکلات کے متعلق رپورٹ کی تیاری کے کام کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر الماس حیدر سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر معاشی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کو آگے بڑھارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں معاشی اصلاحات پر کام کررہی ہے۔
صوبائی وزیر نے ملک کی معاشی صورتحال اور پنجاب حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر کو آگاہ کیا کہ پنجاب حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت پنجاب تجارت و سرمایہ کاری کا مرکز اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی اوّلین ترجیح بن چکا ہے۔(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر نے کہا کہ پاکستان میں پیداواری لاگت ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے جو مینوفیکچرنگ اور زراعت سمیت ہر شعبے کو بْری طرح متاثر کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیار میں بہترین ہونے کے باوجود زیادہ پیداواری لاگت کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں اپنا مقام کھورہی ہیں۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر نے کہا کہ لاہور چیمبر کی جانب رپورٹ کی تیاری کا مقصد معاشی معاملات کی بہتری میں حکومت کی مدد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رپورٹ میں معیشت کے تمام شعبوں کااحاطہ کیا جائے گا اور تکمیل کے بعد یہ رپورٹ زیراعظم اور سرکاری محکموں کو پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں تاجروں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے لہذا انہیں ہر ممکن سہولیات مہیا کرنا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے لیے وافر اور سستی بجلی ناگزیر ہے لہذا حکومت آبی وسائل کی بہتری اور ان سے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے اور پانی کے بڑے ذخائر کی تعمیر کے لیے وافر فنڈز مختص کرے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.