طبی اور آلات جراحی کی برآمدات میں 93 لاکھ 86 ہزار ڈالر اضافہ

منگل 26 جنوری 2016 16:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران طبی اور جراحی کے آلات و سامان کی برآمدات میں 93 لاکھ 86 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران طبی اور جراحی کے آلات کی برآمدات سے 17 کروڑ 81 لاکھ 52 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے اسی عرصہ کے دوران بر آمدات کا حجم 16 کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران طبی اور جراحی کے آلات کی برآمدات سے 93 لاکھ ڈالر سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :