مسلم لیگ (ق)کے سینئرمرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی دنیا میڈیا گروپ، پنجاب گروپ آف کالجز کے چیئرمین اور سابق ضلع ناظم میاں عامر محمود سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت ‘ فاتحہ خوانی کی

منگل 26 جنوری 2016 17:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ق)کے سینئرمرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی دنیا میڈیا گروپ، پنجاب گروپ آف کالجز کے چیئرمین اور سابق ضلع ناظم میاں عامر محمود کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کے مرحوم والد میاں ظہورالحق کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، میاں منیر اور دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے فاتحہ خوانی بھی کی اور اﷲ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ وہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

متعلقہ عنوان :