موجود حکومت نے قرضے لینے کے تمام ریکارڈ توڑدئیے‘ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کے دعویداروں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا‘مہنگے قرضے لے کر معیشت کی بہتری کے دعویداروں کا عوام کے سامنے پوک کھل گیا ہے‘پاکستان کا ہر شہری بال بال قرضے میں جکڑ چکا ہے
مسلم لیگ (ق) لیگ لاہورکے رہنماؤں میاں کامران سیف‘عمران فیاض ‘فرحان شاہ کا مشترکہ بیان
منگل 26 جنوری 2016 17:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء)مسلم لیگ ق لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف ٖسیدفرحان شاہ ، عمران فیاض نے مشترکہ اپنے بیان میں کہا ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کے دعویداروں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا،کشکول توڑنے کا دعویٰ کرنے والوں نے کشکول کا سائز بڑاکردیا، آئی ایم ایف کی شرائط پر 120 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہامہنگے قرضے لے کر معیشت کی بہتری کے دعویداروں کا عوام کے سامنے پوک کھل گیا ہے۔
موجود حکومت کے دور میں دوربین سے بھی نظرنہ آنے والی گڈ گورننس کاہرروز بریک ڈاؤن ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا حیرت کی بات ہے کہ موجود حکمران کو عالمی اداروں کے آگے گردی رکھ کرلئے گئے قرضوں سے زر مباد کے دخائر21ارب ڈالر تک پہنچنے گئے۔(جاری ہے)
موجود حکومت قرضے لنیے میں پیپلزپارٹی دور حکومت کا بھی ریکارڈ توڑ چکی ہے۔پیپلزپارٹی کے دور کے قر ضے اتارنے کے لیے نئے قرضے لنیے کا جواز پیش کیا۔
اگر حکومت اپنے وسائل پیدا کرکے ان قرضوں کو اتارنے کا انتظام کرتی تو اسے ضرور سراہا جاتا۔انہوں نے کہاحکومت آئی ایم ایف سے نئے ٹیکسز عائد کرنے جارہی ہے۔جوظلم اور ناانصافی کے مترادف ہے اور اسے کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے کہا آج حکومت غیر ملکی اداروں سے اربوں روپے قرضہ حاصل کر رہی پاکستان کا ہر شہری بال بال قرضے میں جکڑ چکا ہے عوام موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے نجات دہندہ کی تلاش میں ہیں۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.